ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / زمین کے تنازعہ پر مارپیٹ ۔ایک میونسپال کاونسلر سمیت چار زخمی

زمین کے تنازعہ پر مارپیٹ ۔ایک میونسپال کاونسلر سمیت چار زخمی

Sun, 16 Oct 2016 02:31:02    S.O. News Service

کنداپور 15؍اکتوبر (ایس او نیوز)زمین کے ایک تنازعے کے پس منظر میں دو فریقین کی مارپیٹ میں چارافراد زخمی ہوگئے جس میں ایک خاتون میونسپال کاونسلر بھی شامل ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ادیاور مہالکشمی ٹیکسٹائلس کے مالک ویریندرا اور لکشمی تانتری نامی دو اشخاص نے پرانی گیتا ٹاکیزخریدنے کے بعد اسے گرا کر وہاں پر مالویکا نامی عمارت تعمیر کی ہے۔رمیش شیٹھ نامی ایک شخص نے اپنی زمین کا کچھ حصہ قبضے کیے جانے کا تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے معاملہ عدالت میں لے گیاجو ابھی زیر سماعت ہے۔اس مسئلہ پر دونوں فریقین کے درمیان بار بار زبانی جھڑپیں اور جھگڑے معمول کی بات ہوگئی ہے۔
تازہ واقعہ میں مبینہ طور پر یوگیش ، لکشمی تانتری اور شریجن نامی تین لوگوں نے رمیش شیٹھ کی بھائی کی جویلری دکان میں زیورات خریدنے کے بہانے داخل ہوکر مارپیٹ شروع کی۔ اپنے بھائی کو بچانے کے لئے جب اس کی بہن پشپا شیٹھ نے مداخلت کی تو اس کی بھی پیٹائی کی گئی۔ رمیش شیٹھ کے دونوں پاؤں میں شدید چوٹ کے ساتھ دونوں بھائی بہن اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف یوگیش اور لکشمی تانتری کا الزام ہے کہ رمیش شیٹھ ، کرشنا شیٹھ اور اشوک شیٹھ نے مل کر ان کے اپارٹمنٹ کے قریب راستہ کھودنا شروع کیا اور جب اس پر اعتراض کیاتو ان لوگوں نے یوگیش پر حملہ کیا۔ موقع پر پہنچنے والی میونسپال کاونسلر پشپا بھی حملہ میں شامل ہوگئی۔ مارپیٹ میں زخمی ہونے کی بات کہہ کر یوگیش اور لکشمی تانتری بھی اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یوگیش کے دونوں ہاتھوں میں چوٹیں آئی ہیں۔اس معاملے میں دو الگ الگ کیس پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں۔


Share: